Home / اومیکرون قابوسےباہر۔۔ دنیابھرمیں خطرےکی گھنٹی بج گئی

اومیکرون قابوسےباہر۔۔ دنیابھرمیں خطرےکی گھنٹی بج گئی

Omicron Cases Increasing worldwide

ویب ڈیسک ۔۔ دم توڑتےکوروناوائرس میں پھرجان پڑگئی ۔ دنیا بھرمیں مریضوں کی تعداد میں ہونےوالےتیزرفتاراضافےنےحکمرانوں کی نیندیں حرام کردیں۔ بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں آج رات سےکرفیولگانےکااعلان کردیاگیا۔۔

تفصیلات کےمطابق دنیابھرمیں اومی کرون وائرس سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں اضافےکےبعدکوروناپرقابوپانےکےدعوےدم توڑنےلگےاوردم توڑتاکوروناوائرس پھرسےزندہ ہونےلگا۔۔اورتواورامریکاجیسےترقی یافتہ ملک کےشہرنیویارک میں اومیکرون سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں چار گنا ریکارڈاضافہ۔ متاثرہ بچوں میں سےنصف تعدادپانچ سال سےکم اورانہیں ویکسین نہیں لگی ہوئی۔ اومیکرون کے وار تیزہونےکےبعدامریکامیں ٹیسٹنگ کٹس کم پڑگئیں۔

برطانیہ سمیت یورپ بھی اومیکروں سےمحفوظ نہیں جہاں اس وائرس کےکیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔
صورتحال کی گھمبیرتااورماضی کےتجربےکوسامنےرکھتےہوئےبھارتی دارالحکومت نئی دلی میں آج سے رات کے کرفیونافذکردیاگیا۔ کرفیو رات بارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک جاری ہے۔ ادھرسعودی عرب نے سولہ سالہ نوجوانوں کو بوسٹرڈوزلگانے کااعلان کردیاہے۔

صرف انسان ہی نہیں ، اومیکرون نےایک بارپھرائیرلائن انڈسٹری کی اڑان کوزمین بوس کردیاہے۔ دنیا بھر میں 8 ہزار سے لگ بھگ پروازیں منسوخ جبکہ ہزاروں تاخیر کا شکارہیں۔ کئی ائیرلائنز کے پائلیٹس اور دیگرعملہ کوروناکا شکار ہوکرگھربیٹھ چکےہیں۔

امریکا میں وباکا پھیلائو روکنے کے لیے ساٹھ سے زائد کروز شپس کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …