Home / سعودی عرب: کبوترکےگوشت کی مانگ میں اضافہ

سعودی عرب: کبوترکےگوشت کی مانگ میں اضافہ

Pigeon meet demand rises in KSA

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب میں یوں توگوشت کی مانگ بہت زیادہ ہےلیکن حیران کن خبرہےکہ سرزمین حجازمیں کبوتر کے گوشت کی مانگ میں اضافہ دیکھنےمیں آرہاہےاورحکومت نےیہ رحجان دیکھتےہوئےکبوترکی پیداوارمیں اضافےکیلئےمنصوبےشروع کیےجارہےہیں۔

سعودی عرب کی ماحولیات،پانی اورزراعت کی وزارت کےمطابق 2025 تک مقامی سطح پر کبوتروں کی سالانہ پیداوار کو 280 فیصد اضافے کے ساتھ 4.5 کروڑتک پہنچانے کا ہدف مقررکیاگیاہے۔

اس سلسلے میں زرعی کمپنیوں کواس میدان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینےکےعلاوہ دیگر مطلوبہ اقدامات بھی کیےجارہےہیں۔وزارت کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں کبوتروں کی سالانہ پیداوار1.6 کروڑہےجو12.25 ہزارٹن گوشت کےمساوی ہے،اس وقت کبوتروں کی پیداوار سے متعلق 100 سےزیادہ منصوبےزیرتکمیل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …