Home / جاپانی تنظیم کامسکان کیلئےسکالرشپ کااعلان

جاپانی تنظیم کامسکان کیلئےسکالرشپ کااعلان

Pak Japan Business Council scholarship for Muskan

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت میں انتہاپسندہندووں کےسامنےکلمہ حق بلندکرنےوالی مسلمان لڑکی مسکان کی بہادری نےدنیابھرمیں مسلمانوں کےدل جیت لئےہیں ۔ مسکان کیلئےانعامات کےاعلانات کاسلسلہ جاری ہے۔

مسکان کیلئےسب سےپہلےجمعیت علمائےہندنے5لاکھ روپےانعام کااعلان کیااورگزشتہ روزایک جاپانی تنظیم نےمسکان کیلئےسکالرشپ دینےکاوعدہ کیاہے۔ جاپان کی معروف کاروباری تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل کی جانب سےاعلان کیاگیاہےکہ مسکان کی جاپان سمیت دنیاکےکسی بھی ملک میں اعلیٰ تعلیم کیلئےاخراجات کوبرداشت کیاجائےگا۔

پاک جاپان بزنس کونسل کےراناعابدحسین کہتےہیں مسکان نےدنیابھرمیں مسلمانوں کےجذبہ ایمانی کوتازہ کردیاہے۔ راناعابدنےبھارت میں مسکان کےوالدین کےنام خط میں لکھاہےکہ وہ مسکان کےجذبہ ایمانی سےبہت متاثرہوئےہیں اورجس طرح مسکان نےانتہاپسندوں کےسامنےکلمہ حق بلندکیا،اس سےدنیابھرکےمسلمانوں اورعالمی برادری کی توجہ بھارت میں جاری انتہاپسندی کی جانب ہوگئی ہے۔

راناعابدحسین کےمطابق مسکان جاپان سمیت دنیابھرمیں جہاں کہیں بھی تعلیم حاصل کرناچاہے،وہ اس کےتعلیم اخراجات برداشت کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …