ویب ڈیسک ۔۔ مصنوعی ذہانت کےمیدان میں دنیاکی بڑی کمپنیوں میں سےایک اوپن اےآئی کےشریک بانی آئلاسوٹسکیورنےکمپنی سےاچانک مستعفی ہونےکااعلان کرکےسب کوحیران کردیا
سوشل میڈیاسائٹ ایکس پراپنےاستعفےکی بات شیئرکرتےہوئےسوٹسکیورنےبتایاکہ وہ کسی نئےاورزیادہ اہم پراجیکٹ کاحصہ بننےکیلئےاوپن اےآئی کوچھوڑرہےہیں۔ کمپنی میں اپنےکولیگزکےساتھ بہت اچھاوقت گزارا۔ میں سب کاشکریہ اداکرتاہوں ۔ البتہ انہوں نےاپنےنئےمنصوبےسےمتعلق تفصیلات سےآگاہ نہیں کیا۔
کمپنی کےسی ای اوسیم آلٹمین سوٹسکیورکےجانےسےخوش دکھائی نہیں دیتے۔ آلٹمین نےسوٹسکیورنےموجودہ دورکاایک بہترین دماغ قراردیاہےاورکہاہےکہ وہ رہنمائی دینےوالی روشنی اوربہترین دوست ہیں۔