Home / ایران امریکاتعلقات میں بڑی پیشرفت

ایران امریکاتعلقات میں بڑی پیشرفت

Iran US deal on prisoners exchange program

ویب ڈیسک ۔۔ ایران اورامریکاکےسفارتی تعلقات میں اہم پیشرفت ۔ ایران امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیارہوگیا۔

میونخ سکیورٹی کانفرنس میں بات کرتےہوئےحسین امیرعدباللہیان کاکہناتھاکہ قیدیوں کاتبادلہ ایک انسانی مسئلہ ہےجس کاجوہری معاملات سےکوئی تعلق نہیں اورہم چاہیں توجلداسےنمٹاسکتےہیں۔

انہوں نےکہاکہ امریکاضروری سیاسی فیصلےکرلےتو2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت جلد سے جلد ممکن ہو سکتی ہے۔

مڈل ایسٹ آئی کےمطابق ویانامیں ایران اورامریکاکےدرمیان گزشتہ کئی مہینوں سےجاری بالواسطہ بات چیت کےبعددونوں ملکوں میں معاہدہ حتمی شکل اختیارکرنےجارہاہے۔ رائٹرزکےمطابق معاہدےکی صورت میں ایران امریکاسمیت مغربی ممالک کےقیدیوں کورہاکرےگااورجواب میں جنوبی کوریاکےبنکوں میں موجوداس کےاربوں ڈالرزکےفنڈزکوغیرمنجمدکردیاجائےگا۔ دیگراقدامات اس کےعلاوہ ہیں۔

ویانا میں ایران کے ساتھ بالواسطہ امریکی مذاکرات کی قیادت کرنے والے رابرٹ میلے نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی پاسداری اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ تہران چار امریکی شہریوں کو رہا نہ کر دے۔

واضح رہےکہ اگرایران امریکی قیدیوں کورہاکردیتاہےتواسےنیوکلئیرمعاہدےکی بحالی کیلئےبڑی پیشرفت سمجھاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …