ویب ڈیسک — کینیڈاآنے والے نئے افراد گورنمنٹ فنڈڈ سیٹلمینٹ سروسزحاصل کر سکتےہیں۔ یہ سروسزانہیں اپنے نئے ملک میں زندگی کو بہتر طریقے سےاپنانے میں مدددیتی ہیں۔
یہ خدمات، جو بنیادی طور پر امیگریشن، پناہ گزینوں اور کینیڈین شہریت کےادارے(آئی آرسی سی) کی طرف سے فنڈ کی جاتی ہیں،اہم کاموں میں مدد فراہم کرنےکے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں جیسےکہ رہائش تلاش کرنا،زبان کی مہارت کوبہتربنانا،روزگارحاصل کرنااورسماجی روابط قائم کرنا۔
سٹڈیزسےظاہر ہوتا ہے کہ جو امیگرنٹس ان خدمات کواستعمال کرتے ہیں،ان کی سیٹلمینٹ کےعمل میں نمایاں بہتری آتی ہے۔ تاہم، تقریباً ایک تہائی نئے افراد ان دستیاب سہولتوں سےلاعلم رہتے ہیں۔
سیٹلمینٹ خدمات تک کس کو رسائی حاصل ہو سکتی ہے؟
سیٹلمینٹ خدمات مختلف افراد کو فراہم کی جاتی ہیں، جن میں مستقل رہائشی،پروٹیکٹڈافراد اور کچھ عارضی رہائشی شامل ہیں۔ یہ خدمات ان نئے آنے والوں کی ضروریات کو پوراکرتی ہیں جواپنے نئے ماحول کو سمجھنے،انگریزی یا فرانسیسی سیکھنےاوراپنی مقامی کمیونٹیزسےجڑنےمیں مددچاہتےہیں۔
اپنے علاقے میں سیٹلمنٹ خدمات کیسے تلاش کریں؟
نئے آنے والوں کو مطلوبہ مدد حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے، آئی آرسی سی ایک آن لائن ٹول فراہم کرتا ہے جو صارفین کو پوسٹل کوڈ کے ذریعے سیٹلمنٹ پروگرامز تلاش کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ آسان استعمال کا ٹول یہ یقینی بناتا ہے کہ نئے آنے والے اپنے علاقے میں دستیاب وسائل کو تیزی سے تلاش کر سکیں۔
ان حکومتی فنڈڈ پروگرامز کا فائدہ اٹھا کر، امیگرینٹس کینیڈا میں اپنے نئی زندگی کی کامیاب شروعات کرسکتےہیں۔