چندی گڑھ: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب میں ” تبدیلی ” آتےآتےرہ گئی۔
جی ہاں ، وزیراعظم عمران خان کےدوست اورسابق بھارتی بلےبازنوجوت سنگھ سدھوکوبھارتی پنجاب کاوزیراعلیٰ بنائےجانےکاامکان پیداہواجوبعدمیں ختم ہوگیا۔
بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق کانگرس پارٹی میں اختلافات کےباعث بھارتی پنجاب کےوزیراعلیٰ امریندرسنگھ نےاپنےعہدےسےاستعفیٰ دےدیاہے۔
برطانیہ جانےوالےپاکستانیوں پرنئی شرائط نافذ
امریندرسنگھ کےمطابق وہ اپنی تضحیک محسوس کررہےتھےاس لئےانہوں نےپارٹی کی صدرسونیاگاندھی کوفون کیااورکہاکہ اپنےعہدےسےمستعفی ہورہاہوں۔
کیپٹن امریندرسنگھ کےمستعفی ہونےکےبعدقوی امکان تھاکہ نوجوت سنگھ سدھوکوبھارتی پنجاب کاوزیراعلیٰ بنادیاجائے۔ تاہم بعدمیں پارٹی نےفیصلہ کیاکہ دلت رہنماچرن جیت سنگھ چنی کووزیراعلیٰ بنادیاجائےکیونکہ اس طرح اگلےالیکشن میں اقلیتوں کےزیادہ سےزیادہ ووٹ لینےکاامکان بڑھ جائےگا۔
امریکی ائرلائن نےباکسرعامرخان کوجہازسےاتاردیا
بھارتی میڈیاکےمطابق چرن جیت سنگھ چنی کونوجوت سنگھ سدھوکی حمایت بھی حاصل ہے۔