Home / بھارت میں مشہورمسلمان خواتین کی آن لائن نیلامی

بھارت میں مشہورمسلمان خواتین کی آن لائن نیلامی

Muslim women for auction in India

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔بھارت میں بلی بائی نامی ایپ پرسینکڑوں مسلمان خواتین کی نیلامی کیلئےان کی تصاویرشیئرکی گئیں جس پران خواتین میں غصےکی لہردوڑگئی اورخواتین سےمتعلق تنظیموں نےاس حرکت پرسخت احتجاج کیاہے۔

جہرت انگیربات یہ ہےکہ نیلامی کیلئےشئیرکی جانےوالی تصاویران معزیزخواتین کی ہیں جوٹویٹرصارف ہیں اوران کےفالوورزکی تعدادہزاروں میں ہے۔بلی بائی نامی اس متنازعہ ایپ کوآن لائن سافٹ ویئرڈویلپمنٹ کی سہولت کارکمپنی گٹ ہب
پرڈیزائن کیاگیاہے۔

یہ پہلی بارنہیں ہوا،اس طرح کایہ ایک سال میں دوسراواقعہ ہےکہ خواتین کی آن لائن نیلامی کیلئے ایپ بنائی گئی ہے۔ گزشتہ سال جولائی کے مہینےمیں سلی ڈیل نامی ایپ متعارف ہوئی تھی جس نےبلی بائی کی طرح سینکڑوں مسلم خواتین کی تصاویرآئن لائن نیلامی کیلئےپوسٹ کی تھیں۔

دہلی کمیشن برائےخواتین نےپولیس کوملزموں کےخلاف فوری کارروائی نہ کرنےپرشدیدتنقیدکانشانہ بنایا ہےاورپولیس کو رپورٹ پیش کرنےکیلئےنوٹس بھی جاری کردیاہے۔کمیشن کاکہناہےکہ ایپ کومتعارف ہوئےمہینےہوگئےلیکن کوئی مجرم بھی گرفتارنہیں ہوا۔

اس نیلامی میں ملالہ یوسف زئی ، اداکارہ شبانہ اعظمی اور صحافی عصمت آراکی جعلی تصاویربھی پوسٹ کی گئی ہیں ۔ صحافی عصمت آراکےمطابق اس طرح کی حرکتوں کامقصدمسلمان خواتین کوبدنام کرناہے۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …