Home / لندن:نمازپڑھتےطالبعلم سےٹیچرکی بدسلوکی

لندن:نمازپڑھتےطالبعلم سےٹیچرکی بدسلوکی

Muslim students stopped from praying

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کےایک اسکول میں مسلمان طالبعلم کےساتھ اس وقت امتیازی سلوک کاواقعہ سامنےآیاجب اس کی ٹیچرنےاسےزبردستی نمازپڑھنےسےروک دیااورطالبعلم کےنمازپڑھنےکےعمل کونافرمانی قراردیا۔

عرب نیوزکےمطابق لندن کی آرک سونےاکیڈمی کےطالبعلم طاہرتراونےاوراس کےدوستوں کےساتھ ٹیچرکی بدسلوکی کاواقعہ اس وقت پیش آیاجب پڑھائی کےدوران نمازکاوقت ہوگیااوروہ سب دوست ملکرنمازکےکمرےکی طرف گئےتوکمرےکولاک دیکھ کروہ اسکول کی گراونڈمیں نمازپڑھنےچلےگئے۔

ابھی انہوں نےنمازشروع کی ہی تھی کہ ٹیچروہاں پہنچ گئی اورچیخ چیخ کربچوں کونمازختم کرنےکاحکم دیا۔ طاہرکےدوست توٹیچرکی چیخ وپکارسےگھبراکرنمازدرمیان میں توڑکربھاگ گئےلیکن طاہرنےنمازجاری رکھی ۔ یہ سب دیکھ کرٹیچرآپےسےباہرہوگئی اورطاہرکوپکڑکرجھنجھوڑناشروع کردیااوراس نےاسی پربس نہیں کیابلکہ طاہراپنی جس جیکٹ کوجائےنمازکےطورپربچھاکرنمازپڑھ رہاتھا،اسےبھی نیچےسےکھینچ لیا۔

روکےجانےکےباوجودنمازجاری رکھنےکےعمل کوٹیچرنےطاہرکی نافرمانی قراردیا۔

طاہرکےوالدنےاپنےبیٹےکےساتھ پیش آنےوالےاس واقعےکی شدیدمذمت کی ہےاورکہاکہ کسی کوان کےمذہبی معاملات میں مداخلت کاحق نہیں ۔ مائی لندن سےبات کرتےہوئےطاہرکےوالدکاکہناتھاکہ وہ اپنےبچےکواس اسکول سےاٹھانےپرغورکررہےہیں تاکہ صرف مسلمان ہونےکےناطےاسےکسی امتیازی سلوک کانشانہ نہ بنایاجائے۔

اسکول کی پرنسپل نےمعاملےکی مکمل اورشفاف تحقیقات کااعلان کیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …