Home / سعودی خواتین میں طلاق کی بڑھتی تعداد

سعودی خواتین میں طلاق کی بڑھتی تعداد

saudi arab divorce rate

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب میں طلاق یافتہ خواتین کی تعدادمیں ہوشربااضافہ۔ جنرل اتھارٹی آف سٹیٹسکس کےاعدادوشمارکےمطابق سعودی عرب میں طلاق یافتہ خواتین کی تعدادساڑھےتین لاکھ ہوچکی ہے۔

اعدادوشمارکےمطابق 30سے34 سال کی عمرکی خواتین میں 54,000 سے زیادہ واقعات کے ساتھ طلاق کی سب سے زیادہ شرح دیکھی گئی، 35-39سال عمرکے گروپ میں 53,000 سے زیادہ طلاقیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ، سال 2022میں بیوہ خواتین کی تعداد 203,469 ریکارڈکی گئی۔

اس کےساتھ ساتھ سعودی خواتین میں انٹرپرینیورشپ کا جذبہ فروغ پا رہا ہے۔ حیران کن طور پر، 2021 میں خواتین کو جاری کردہ خود روزگار دستاویزات کی تعداد 961,189 تک پہنچ گئی، جو کہ 2019 میں محض 7,997 تھی ۔

اسٹاک مارکیٹ بھی سعودی خواتین کے اثر و رسوخ سے خالی نہیں رہی۔ 2021 میں 1,516,995 خواتین سرمایہ کاروں کی شرکت نےاسٹاک مارکیٹ کوایک نیارخ دیا۔

جسمانی صحت بھی سعودی خواتین میں ایک ترجیح کے طور پردیکھی گئی ہے۔ 2021 میں 15 سال اوراس سے زیادہ عمر کی خواتین میں سے ایک نمایاں 38.7فیصد نے ہفتہ وارکم از کم 30 منٹ کی جسمانی سرگرمی کا عہد کیا،جوحالیہ برسوں میں اس لحاظ سےبہترین تعدادہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bashar al Asad take refuge in Russia

بشارالاسدکوخاندان سمیت روس میں پناہ مل گئی

ویب ڈیسک ۔۔ روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو …