ویب ڈیسک ۔۔ دعائیں مانگ مانگ کرتھک گیاہوں،قبول کیوں نہیں ہورہیں؟ بھارت کےایک مندرمیں مشتعل شخص نےبتوں پرحملہ کرکےتوڑپھوڑڈالا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی پولیس نےایک شخص کوگرفتارکیاہےجس پرالزام ہےکہ اس نےمندرمیں گھس کربتوں کوتوڑپھوڑڈالا۔ میڈیاکےمطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کےشہرنوئیڈامیں پیش آیا۔
دوران تفتیش ملزم نےپولیس کوبتایاکہ اس کی بیوی اورپانچ سالہ بچہ چندسالوں سےبیمارہیں ، اس نےمندرمیں آکربہت دعائیں کیں لیکن وہ ٹھیک نہیں ہوئےبلکہ چندروزپہلےاس کی خالہ بھی مرگئی جس سےوہ اوربھی غصےمیں آگیا۔
گرفتارشخص کی شناخت ونودکےنام سےہوئی ہے،عمرستائیس برس اوروہ مدھیہ پردیش کےعلاقےچھترپورکارہائشی ہے۔ ونودپیشےکےلحاظ سےمزدورہے۔