Home / روسی معیشت کیلئےمغرب کاتباہ کن اقدام

روسی معیشت کیلئےمغرب کاتباہ کن اقدام

Russia disconnected from Swift banking system

ویب ڈیسک ۔۔ مغربی ممالک نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ سوئفٹ بینکنگ سسٹم سے منتخب کردہ روسی بینکوں کونکال دیا جائے گا۔ایک مشترکہ بیان کے مطابق جس میں اجتماعی طور پر اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیاکہ یہ یوکرین جنگ پیوٹن کی دفاعی حکمت عملی کی ناکامی ہے۔

یہ معاہدہ ریاستہائے متحدہ امریکا، یورپی یونین، کینیڈا، اور برطانیہ کی طرف سے کیاگیاجس کےمطابق روس کےبڑےبنکوں کوبین الاقوامی ادائیگی کے نظام سے نکال دیاگیاہے۔

معاہدے میں اس بات کااعادہ بھی کیاگیاہےکہ روس کےمرکزی بنک کواپنے بین الاقوامی ذخائر کوایسےاستعمال سےروکاجائےگاجواس پرلگائی گئی پابندیوں کے اثرات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

یوکرین حملہ : توانائی کےعالمی بحران کاخطرہ

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کیف اور یوکرائن کے دیگر شہروں پر روسی افواج کے حملے کے بعد، ہم روس سےجواب طلبی کے لیے پرعزم ہیں اوریہ کہ روس کو بین الاقوامی مالیاتی نظام اورمغربی معیشتوں سے مزید الگ تھلگ کردیاجائےگا۔

واضح رہےکہ سوئفٹ بنکنگ سسٹم سےنکالنایوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں روس کی معیشت کو شدید نقصان پہنچانے کی طرف مغربی اقوام کی جانب سےایک بڑاقدم سمجھاجارہاہے۔

یورپی کمیشن کی صدرارسولا وان ڈیرلیین کاکہانہےکہ ادائیگیوں کےبین الاقوامی نظام سےعلیحدگی روس کودنیا بھر میں کام کرنے سے روک دے گی اورمؤثر طریقے سے روسی برآمدات اور درآمدات کو روک دے گی۔ماہرین کاکہناہےکہ سوئفٹ بنکنگ سسٹم سےعلیحدگی روسی معیشت کیلئےتباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

سوئفٹ بنکنگ سسٹم بنیادی طور پردنیا کےمالیاتی اداروں کے لیے ایک بڑے گروپ چیٹ کے طور پر کام کرتا ہے” اور عالمی مالیاتی مواصلات کے لیےاس کاکرداربہت اہم ہے۔ سوئفٹ کے مطابق، اس کی خدمات 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں 11,000 سے زیادہ مالیاتی اداروں کو جوڑتی ہیں اور روزانہ اوسطاً 42 ملین پیغامات کی میزبانی کرتی ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …