ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کےدوردرازگاوں میں بندروں اورکتوں میں جانی دشمنی شروع ہوگئی۔ جانوروں کے درمیان ہونےوالی دشمنی کےبعدسامنےآنےوالے پرتشدد واقعات نےگاوں والوں کوخوف میں مبتلاکردیا۔
بھارتی ریاست مہاراشٹراکےضلع بیڑھ کےایک قصبےمیں جل میں کتوں اوربندروں میں دشمنی کاآغازاس وقت ہواجب کتوں کےغول نےبندرکےبچےکوگھرکرمارڈالا۔ بچےکی لاش دیکھ کربندرغضبناک ہوگئےاورکتوں کوایک ایک کرکےبلندی سےنیچےگرانےلگے۔ اس طرح سےاب تک ڈھائی سوکےقریب کتےمارےجاچکےہیں۔ جابجابکھری کتوں کی لاشوں نےلوگوں اوربالخصوص بچوں کوخوفزدہ کرکےرکھ دیاہے۔
بندروں نےاسی پربس نہیں کیابلکہ انہوں نےکتوں کےہاتھ نہ آنےپرانسانی بچوں پرحملےشروع کردئیے۔ ایسےہی ایک بچےکولوگوں نےاس وقت چھڑوایاجب بندراس بچےکودبوچ کرگھسیٹ رہےتھے۔ لوگوں نےڈرانےپربندربچےکوزخمی حالت میں چھوڑکرفرارہوگئے۔
عوامی شکایات پر جنگی حیات کے ماہرین یہاں پہنچے لیکن وہ ایک بھی بندر کو پکڑ نہیں کرسکے۔