Home / جنیدصفدرکانکاح : ن لیگ اورپی ٹی آئی آمنےسامنے

جنیدصفدرکانکاح : ن لیگ اورپی ٹی آئی آمنےسامنے

Junaid Safdar Nikkah in London

لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف کےنواسےجنیدصفدرکےنکاح کےموقع پرپی ٹی آئی اورلیگی کارکنوں میں ہلکی پھلی جھڑپیں بھی ہوتی رہیں ۔ ۔

ہوٹل کےاندردلہااوردلہن کےرشتہ داروں میں نکاح کےچھوارےتقسیم ہوتےرہےتواسی ہوٹل کےباہروالی سڑک پرپی ٹی آئی اورن لیگ کےکارکنان ایک دوسرےکوالزامات ، نعروں اورکہیں کہیں لاتوں اوردھکوں کی سوغاتیں تقسیم کرتےدکھائی دئیے۔

واضح رہےکہ لندن میں مریم نوازکےصاحبزادےجنیدصفدراوراحتساب بیوروکےسابق چئیرمین سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ کےنکاح کےموقع پر”انصاف کی امید”نامی ایک مقامی سیاسی گروپ نےہوٹل کےباہراحتجاج کاپروگرام بنارکھاتھا۔

ذرائع کےمطابق ن لیگ لندن کی مقامی قیادت کواس احتجاج کی اطلاع مل گئی اورانہوں نےاینٹ کاجواب پتھرسےدینےکیلئےاپنےکارکنوں کوہوٹل پہنچنےکی کال دےدی، جس کےبعدلندن ، مانچسٹراوربرمنگھم سےن لیگ کےڈائی ہارڈکارکن نکاح سےکچھ دیرپہلےہوٹل کےباہرپہنچ گئے۔

جب پی ٹی آئی کےمقامی گروپ کےکچھ مرداورچندخواتین نےپلےکارڈاٹھاکرشریف فیملی کےخلاف نعرےبازی شروع کی تو مسلم لیگ کےکارکنوں نےجوابی نعرےبازی کرکےانہیں ہوٹل سےدوردھکیل دیا۔

اسی دھکم پیل اورنعرےبازی میں تحریک انصاف کےظفرنامی کارکن کودوچارلاتیں بھی پڑگئیں۔ صورتحال میں کشیدگی بڑھنےسےپہلےپولیس وہاں پہنچ گئی اورصورتحال کوکنٹرول کرلیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کےوہاں سےچلےجانےکےبعدلیگی کارکنوں نےبھنگڑےڈالےاورنکاح کی خوشی میں ایک دوسرےکومٹھائی بھی کھلائی۔

بیٹےکےنکاح میں مریم نوازای سی ایل میں نام شامل ہونےکی بناپرشرکت نہیں کرسکیں ، مریم نواز،شہبازشریف اورحمزہ شہبازشریف لاہورمیں موجودخاندان کےدیگرلوگوں نےرائیونڈ پیلس سےویڈیوایپ کےذریعےتقریب میں شرکت کی ۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …