ویب ڈیسک — ڈچ پورٹ سٹی روٹرڈیم میں دنیاکےامیرترین شخص جیف بیزوس کےیاٹ کوگزارنےکیلئےسمندرمیں بنائےگئےتاریخی پل کوعارض طورپرگرانےکےخلاف لوگ سخت برہم ہیں۔
کچھ مقامی شہری پہلے ہی اپنے منصوبے بنا چکے ہیں کہ اگرجیف بیزوس کایاٹ گزارنےکیلئےپل کوگرایاگیاتووہ جیف بیزوس کےیاٹ پرانڈےماریںگے۔ ۔
تقریباً 13,000 لوگوں نےانڈےپھینکنےمیں "دلچسپی” کااظہارکیااور تقریباً 4,000 لوگوں نے کہا ہے کہ وہ "بیزوس سپریاٹ پر انڈے پھینکنا” کے عنوان سے فیس بک کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس ایونٹ کواب تک ہزاروں بارشئیرکیاجاچکاہے۔
اس ایونٹ کےآرگنائزرپابلوسٹرومن نےتمام روٹرڈیمرز کو کال کرتے ہوئے، اپنے ساتھ سڑے ہوئے انڈوں کا ایک ڈبہ لے جائیں اور آئیے روٹرڈیم میں ہیف سے گزرتے وقت انہیں جیف کی سپر یاٹ پر ایک ساتھ پھینک دیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق،روٹرڈیم کےتاریخی پل کو1927 میں ایک ریلوے پل کے طور پر بنایا گیا تھا، جس کے درمیانی حصے کو اٹھایا جا سکتا ہے تاکہ جہاز کی ٹریفک کو نیچے سے گزر سکے۔ اسے ایک سرنگ سے بدل دیا گیا اور 1994 میں اسے ختم کر دیا گیا، لیکن عوامی احتجاج کے ذریعے اسے مسمار ہونے سے بچا لیا گیا اور بعد میں اسے قومی یادگار قرار دیا گیا۔