ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرکولکتہ میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعدانتہائی وحشیانہ طریقےسےقتل کرنےکےالزام میں گرفتارملزم سےمتعلق اس کی ساس نےسنسنی خیزانکشافات کئےہیں ۔
بھارتی میڈیاکےمطابق ملزم کی ساس نےبتایاکہ سنجےنےاس کی بیٹی سےدوسری شادی کی ۔ وہ انتہائی بےرحمی سےاس کی بیٹی سےمارپیٹ کرتا،اسی مارپیٹ میں بیٹی کاحمل بھی ضائع ہوگیا۔
سنجےکی ساس نےپولیس کودئیےگئےبیان میں بتایاکہ دامادکےذہنی اورجسمانی تشددسےاس کی بیٹی بیماررہنےلگی اوروہ اپنی بیٹی کاخرچہ تک خوداٹھاتی کیونکہ سنجےگھرمیں پیسےنہیں دیتاتھا۔
سنجے کی ساس نےزیادتی اورقتل کےگھناونےجرم میں ملزم کیلئےپھانسی کامطالبہ کیا۔ پولیس کی تفتیش کےمطابق سنجےاب تک بہت سی لڑکیوں کی زندگی ان سےشادی کرکےبربادکرچکاہے،اس کاموبائل فون فحش موادسےبھراپڑاہے۔