Home / مسلمان آپس میں متحدرہیں،خطبہ حج

مسلمان آپس میں متحدرہیں،خطبہ حج

Khutba-e-Hajj

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسجدنمرہ میں خطبہ حج دیتےہوئےشیخ یوسف بن محمد سعید نےکہا کہ سب تعریفیں اللہ کیلئے ہیں ،اللہ اوررسول ﷺ کی اطاعت کرنے والاجنت میں داخل ہو گا،اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کوبھیج کر انسانیت کی اصلاح فرمائی ، مسلمانوں کواتفاق اوراتحادسےرہناچاہیے۔ اختلاف پیداہوجائےتوحکم ہے کہ قرآن اور سنت کی طرف جایاجائے۔ انہوں نےمسلمانوں کوتقویٰ اختیارکرنےکی تلقین کی تاکہ ان پراللہ کارحم ہوسکے۔

انہوں نےکہاکہ مسلمان اللہ کی رسی کومضبوطی سےتھانےرکھیں۔ اللہ اوررسول کی اطاعت کرنےوالاجنت میں داخل ہوگا۔ نماز،روزہ،ذکوۃ اورحج بیت اللہ کاحکم اللہ نےدیاہے۔ اللہ کی وحدانیت اور رسول ﷺ کی رسالت کی گواہی دینا اسلام ہے ،اپنے سے کمزور لوگوں کی معاونت کرتے رہیں۔

خطبہ حج میں ان کامزیدکہناتھاکہ اللہ تعالٰی نے حضرت محمد ﷺکوبھیج کرانسانیت کی اصلاح فرمائی ،دنیا اورآخرت کے معاملے میں اللہ کے حکم کو پورا کرو،اللہ عظیم ہے اورحکمت والا ہے ۔ گواہی دیتے ہیں حضرت محمد ﷺ اللہ کے رسول اور پیغمبر ہیں ۔اتحاد میں دین اور دنیا کے معاملات کی فلاح ہے، اللہ کےسوا کوئی اور عبادت کے لائق نہیں ،مسلمانونمازقائم کرو۔

مفتی اعظم نےدنیابھرکےمسلمانوں کوتلقین کی کہ مصیبت اور پریشانی میں اللہ سے رجوع کرو،کسی عربی کو عجمی پراورکسی گورےکوکالے پر فضیلت حاصل نہیں کیونکہ حضرت محمد ﷺنےفرمایا کہ فوقیت ہے تو صرف تقویٰ کی بنیاد پرہے،ارشادباری تعالیٰ ہےکہ ہے شرک نہ کرو اور والدین سے حسن سلوک کرو۔اے لوگوں تمہارےسارے معاملات قیامت والے دن پیش ہوں گے ۔ ایمان والے لغویات میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتے۔ ۔مسلمانوں کیلئےضروری ہےکہ وہ اچھےاخلاق کامظاہرہ کریں

، آپ ﷺ نے فرمایاہےکہ اپنےمسلمان بھائی کیلئے وہی چیزپسند کرو جو اپنے لیے کرتے ہو ،جو انسان اللہ کی نافرمانی کرتاہے وہ جنت میں داخل نہیں ہوسکتا ،حاکمیت اورحقیقی حکمرانی صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کی ہے ، اللہ تعالیٰ نے والدین ، میاں بیوی اور بچوں کے حقوق واضح کردئیےہیں،اللہ کا حکم پورا کرنا لازم ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں صبرکرنےباربارتلقین کی ہے ،ارشاد ہے مسلمان گناہ میں تعاون نہ کریں، اچھائی میں تعاون کریں ،شیطان انسانوں کےدرمیان ٹوٹ پھوٹ پیدا کرتاہے ۔ تیرہ ذالحج تک منیٰ میں قیام کرناسنت ﷺ ہے ۔

اس سال بیس لاکھ سےزائدمسلمان فریضہ حج اداکررہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

kolkata lady doctor killer

کولکتہ: لیڈی ڈاکٹرقتل کےملزم سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرکولکتہ میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعدانتہائی …