ویب ڈیسک ۔۔ حماس نےگزشتہ روزجن دویرغمالی خواتین کورہاکیا،ان میں سےایک نےمیڈیاسےگفتگومیں قیدمیں گزارےدنوں کااحوال بتاکرسب کوحیران کردیا۔
غیرملکی میڈیاسےبات کرتےہوئے85سالہ اسرائیلی خاتون کاکہناتھاکہ قیدکےدوران حماس والوں کارویہ ان کےساتھ بہت اچھاتھا،ایک صحافی کےپوچھنےپرکہ انہوں نےرہائی کےوقت حماس کےجنگجوسےہاتھ کیوں ملایاتولیفشٹزنامی بزرگ خاتون نےبتایاکہ قیدکےدوران ان کےساتھ بہت اچھابرتاوکیاگیا،حماس والوں نےہمارابہت خیال رکھا۔
حماس کےاچھےروئیےبارےدنیاکومزیدبتاتےہوئےخاتون کاکہناتھاکہ قیدمیں موجودمجھ سمیت دیگربزرگ قیدیوں کوہردوتین روزبعدڈاکٹربھی دیکھنےآتاہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ خاتون کےمطابق جب انہوں پکڑاگیااس وقت ان پرہلکاپھلکاہاتھ اٹھایالیکن بعدمیں ان پرکسی قسم کاتشددنہیں کیاگیا۔
خاتون کاکہناتھاکہ ہمیں جس جگہ رکھاگیاوہ مکڑی کے جالے کی طرح پیچیدہ تھی،یہ ایسی بھول بھلیاں تھیں جن تک پہنچنا ناممکن تھا۔ یادرہےکہ حماس اس سےپہلےبھی دوامریکی خواتین کوانسانی ہمدردی کی بنیادپررہاکرچکاہے۔ ابھی تک حماس نےجن چارخواتین کورہاکیااس میں قطری حکومت نےثالث کاکرداراداکیا۔