Home / ہم جنس شادیاں : بھارتی سپریم کورٹ کافیصلہ آگیا

ہم جنس شادیاں : بھارتی سپریم کورٹ کافیصلہ آگیا

same sex marriages

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق اہم مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نےہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے سے معذوری ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیاکےمطابق ،عدالت عظمیٰ کےچیف جسٹس نےفیصلہ سناتےہوئےکہاکہ ہم جنس شادی کاقانون بناناپارلیمنٹ کادائرہ کارہے۔ ہم جنس شادیوں پرایک حد تک اتفاق اوراختلاف ہےکہ ہم کس حد تک جاسکتےہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق بینچ میں 4 میں سے 2 ججوں نے بھارتی چیف جسٹس کے مؤقف سے اتفاق کیا جبکہ باقی 2ججوں کا مؤقف آناابھی باقی ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے اپریل، مئی کے درمیان کیس میں دلائل سنے اور آج اپنا فیصلہ سنایا۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …