Home / اوآئی سی ممالک میں سرمایہ کاری کےفروغ کیلئےورکشاپ

اوآئی سی ممالک میں سرمایہ کاری کےفروغ کیلئےورکشاپ

Islamic Development Workshop

ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی ترقیاتی بینک اوراسلامک سنٹر فار دی ڈویلپمنٹ آف ٹریڈ نے حال ہی میں اسلامی تعاون تنظیم یعنی اوآئی سی کے رکن ممالک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسیوں میں خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

دوروزہ ورکشاپ میں اوآئی سی رکن ممالک سےتعلق رکھنےوالے32 سینئر حکام نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں علم تجربات اوربہترین طریقوں کےحوالےسےمعلومات تبادلے کے ذریعے ڈیجیٹائزیشن کو بڑھانے کے تکنیکی پہلوؤں پرغورکیاگیا۔

ورکشاپ میں شرکاکو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے فوائد، سرمایہ کاری کے فروغ میں کامیابی کے اہم عوامل اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیاگیا۔

شرکانےکانفرنس میں بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کے فعال قائدانہ کردار پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔ ورکشاپ کا اختتام شرکانےایک ایکشن پلان تیار کرنے کی سفارش کے ساتھ کیا جس میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن روڈ میپ کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کی سرگرمیاں شامل ہیں، جس کا مقصد نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Digital Clinic for autism care in Saudi Arab

آٹزم کےعلاج کیلئےڈیجیٹل کلینک کاآغاز

ویب ڈیسک ۔۔ آٹزم کے شکار افراد کے لیے طائف عزیزکاروان کی کامیابی کے بعدسوسائٹی …