Home / گوگل موبائل فون : مصنوعی ذہانت سےلیس ایک شاہکار

گوگل موبائل فون : مصنوعی ذہانت سےلیس ایک شاہکار

Google unveils flagship Pixel smartphone

ویب ڈیسک ۔۔ موبائل فون ایساکہ جیسےآپکےہاتھ میں مصنوعی ذہانت کی کوئی ڈیوائس ہو۔ جی ہاں ، گوگل نےخودکی بنائی چپ سےچلنےوالےاپنےفلیگ شپ پکسل اسمارٹ فون کی نقاب کشائی کی ہے۔

سپرفاسٹ فائیوجی وائرلیس کی صلاحیت سےلیس گوگل موبائل فون اس سال کےآخرمیں ریلیزکیاجائےگا۔

مصنوعی ذہانت نےڈاکٹرزکابڑامسئلہ حل کردیا

اس موبائل میں گوگل اپنی تیارکردہ ٹینسرچپ کوپہلی باراستعمال کرےگا۔ اس چپ کوڈیٹاسینٹرزکیلئےپروسیسرزکی طرزپربنایاگیاہےتاکہ کمپیوٹرزکوانسانی کی طرح سوچنےجیسےکام پرلگایاجاسکے۔ جسےآسان الفاظ میں ہم مصنوعی ذہانت کہہ سکتےہیں۔

سینئرنائب صدرگوگل ڈیوائسز رک اوسٹرلو کہتےہیں گوگل موبائل فون ذہانت کوسامنےرکھ کرڈیزائن کیاگیاہے۔

کیاہم انسان روبوٹ بننےجارہےہیں ؟

پکسل فونزکامقصد گوگل کے اپنے اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کی صلاحیتوں کواظہارہےتاکہ دوسرے سمارٹ فون بنانے والوں کے لیے ایک معیار قائم کیاجاسکے۔

اوسٹرلو کے مطابق پکسل 6 ہارڈ ویئر اور سافٹ وئیر مکس اسمارٹ فون کی سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتا ہےجسےلوگ محیط کمپیوٹنگ کے مستقبل کی طرف پیش قدمی قراردیتےہیں۔

محیط کمپیوٹنگ سےمرادوہ نظام ہےجس میں آپ محض کچھ بول کرکسی بھی وقت انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکتےہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Bashar al Asad take refuge in Russia

بشارالاسدکوخاندان سمیت روس میں پناہ مل گئی

ویب ڈیسک ۔۔ روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو …