ویب ڈیسک ۔۔ "جب دنیامیں اسمارٹ فونزکی ضرورت باقی نہیں رہےگی”۔۔۔ توکیاہوگا؟
اسی خیال کوذہن میں رکھتےہوئےفیس بک نےسن گلاسز،چشمےیادوسرےلفظوں میں عینکیں بنانےوالی دنیاکی سب سےمعروف امریکی کمپنی رےبین کےاشتراک سےاپنےاولین اسمارٹ گلاسزمارکیٹ میں متعارف کرادئیےہیں۔
رے بین اسٹوریز اسمارٹ گلاسزدیکھنے میں توعام چشمے جیسے ہی نظر آتے ہیں مگرانہیں آپ اسمارٹ فونزکی جدیدترین شکل بھی کہہ سکتےہیں۔
موبائل فون پربائیومیٹرک تصدیق کی سہولت
فیس بک اسمارٹ چشمےکی نمایاں خصوصیات
فیس بک کےاسمارٹ گلاسز میں 5، 5 میگا پکسلز کے 2 کیمرےہیں جن سے تصاویرلینےاورویڈیوبنانےکےکام لئےجاسکتےہیں۔
گلاسزکےفریم میں اسپیکرزلگےہوئےہیں جن سےآپ موسیقی سن سکتےہیں اوریہی اسپیکرزفون کالزسننےکےبھی کام آتےہیں۔
ان گلاسزکو کسی آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائس سے کنکٹ کرنا ہوگا۔
فیس بک کی نئی ویو ایپ کی مدد سے رے بین گلاسز سے کھینچی جانے والی تصاویر یا ویڈیوز یا میڈیا فائلز کو فونز میں ٹرانسفر کیاجاسکےگا۔
گلاسز میں لگےہوئے 2 بٹنوں میں سے ایک میڈیا ریکارڈ کرنےاورآن آف کےکام آتاہے۔
گلاسز کی دائیں کمانی میں ایک ٹچ پیڈدیاگیا ہے جس سےوالیوم ایڈجسٹ یا فون کال ریسیو کرنے جیسےکام کیے جاسکتے ہیں۔
ایک اوراہم فیچریہ ہےکہ اسےنظر کے چشمے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ چشمہ خفیہ ویڈیوریکارڈنگ کیلئےنہیں
واضح رہےکہ ان گلاسزکی مددسےآپ کسی کی خفیہ طورپرویڈیونہیں بناسکتےکیونکہ ویڈیوبناتےوقت گلاسز میں وائٹ ایل ای ڈی خودبخود جگمگانے لگے گی جس سے ارگرد موجود لوگوں کو علم ہوجائے گا کہ ویڈیو ریکارڈ کی جارہی ہے۔
فائیوجی ٹیکنالوجی کیاہے؟ کیسےکام کرتی ہے؟
قیمت کیاہے؟
فیس بک کے مطابق رے بین گلاسز کی قیمت 299 ڈالرز (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔
یہ فیس بک کی اے آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اسمارٹ فونز کا عہد ختم کرنے کے منصوبے کی جانب سے پہلی پیشرفت ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس ڈیوائس کی بیٹری پورا دن کام کرتی ہے۔