ویب ڈیسک ۔۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالس نےشام کی صورتحال کےحوالےسےانتہائی دلچسپ تبصرہ کیاہے۔ کہتی ہیں شام کےمستقبل میں روس، ایران اورانتہاپسندی کیلئےکوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئےانہوں نےشام پرعائدپابندیاں اٹھانےکااشارہ بھی دیااورکہاکہ یورپی یونین کے وزراء اس بات پر متفق ہیں کہ شام کی قیادت کو روسی اثر و رسوخ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔
کایاکالس کاکہناتھایورپی یونین شام کی تعمیر نوکیلئےاپنا کرداراداکررہی ہے اور شام کی نئی قیادت میں ایک جامع سیاسی راستہ شروع کرنے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔
العربیہ اردوکی رپورٹ کےمطابق ای یووزرائےخارجہ کی ملاقات میں فرانس، جرمنی اوراٹلی میں سےہر ایک نے شام میں اسدخاندان کی حکومت کےخاتمےکےبعد اگلے مرحلے اورعلاقائی فریقوں کے ساتھ ممکنہ کردارکیلئےاپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔میٹنگ میں شام اورتحریرالشام پرعائدپابندیاں اٹھانےکوفی الحال قبل ازوقت قراردیاگیا۔ تاہم اس بات پراتفاق کیاگیاکہ یورپی یونین کو دمشق کی نئی سیاسی انتظامیہ کو تسلیم کرنےاور بالواسطہ رابطےپرکوئی اعتراض نہیں۔ مزیداقدامات کیلئےیورپی یونین دمشق کی نئی انتظامیہ کی جانب سےکئےجانےوالےاقدامات کودیکھےگا۔