ویب ڈیسک ۔۔ ٹیسلااوراسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کےمالک، دنیاکےامیرترین شخص اور216ارب ڈالرزکےمالک ایلن مسک کےبارےمیں کچھ ایسےحقائق منظرعام پرآئےہیں جوعجیب بھی ہیں اورحیران کن بھی۔
ایلن مسک کی گرل فرینڈکینیڈین گلوکارہ گریمزنےوینیٹی فئیرنامی میگزین کودئیےگئےانٹرویومیں ایلن مسک کی زندگی کےایسےرازوں سےپردہ اٹھایاہےجواس سےپہلےہمارےسامنےنہیں آئےتھے۔ یہ حقائق ایک عام آدمی کےحوالےسےتوعام سےہی لگتےہیں لیکن ایلن مسک کی بات کریں تویہی عام سی باتیں ناقابل یقین لگتی ہیں۔
انٹرویوکےدوران ایلن مسک کی گرل فرینڈگریمزنےیہ انکشاف کرکےسب کوحیران وپریشان کردیاکہ 216ارب ڈالرزکےمالک اکثراوقات حدغربت سےبھی نیچےوالی زندگی گزارتےہیں ۔ گلوکارہ کےمطابق ایک بارانہوں نےلاس اینجلس میں رہائش کے دوران میٹریس کی سائیڈ پر ایک سوراخ کودیکھ کرمیٹرس کوتبدیل کرنےکامشورہ دیالیکن ایلن مسک نےنیامیٹرس خریدنےکی بجائےاسی پرانےمیٹرس کوگھرمیں رکھنےکوترجیح دی۔ گریمزنےبتایاکہ ایلن مسک کےپاس توایک نیا میٹریس بھی نہیں۔
گلوکارہ کامزیدکہناتھاکہ ایلن مسک کسی ارب پتی کی بجائےاکثر حد غربت سے نیچے رہنے والوں کی طرح زندگی گزارناپسندکرتے ہیں۔ ایلن مسک کےگھرکوئی سکیورٹی بھی نہیں اورایک بارمیں ان کےگھرایک ہفتےتک مسلسل پینیٹ بٹرہی کھاتی رہی۔
اسرائیلی صدرکادورہ ترکی؛کیاکھوناکیاپانا؟
واضح رہےکہ ایلون مسک یہ اعلان کرچکےہیں کہ وہ اپنے تمام گھر اور بیشتر اثاثوں کو فروخت کردیں گے تاکہ مریخ میں انسانی کالونی کے لیے سرمایہ کاری کرسکیں اوراپنے لیے کوئی گھر نہیں رکھیں گے۔
ایلن مسک اس وقت 50 ہزار ڈالرز کے ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے ہیں جسےانہوں نےاپنی کمپنی اسپیس ایکس سے کرائے پر لیا ہے۔
گریمزنےبتایاکہ ایلون مسک کافی احمقانہ باتیں کرتے رہتے ہیں مگر وہ درست کام کرتے ہیں، لوگوں کا خیال ہے کہ وہ پیسوں کا ذخیرہ کررہے ہیں، مگر یہ درست نہیں وہ اپنا سب کچھ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خرچ کرتے ہیں۔