ویب ڈیسک — امریکی ریاست الینوئےکےشہرشکاگومیں رہنےوالےایک 22سالہ لڑکےکو6عددبلیوں کوانتہائی بےدردی سےقتل کرنےکےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔
امریکی پولیس کےمطابق تھامس مارٹیل نامی سفاک قاتل نے 2ماہ میں کم از کم 6بلیوں کو نہ صرف بےدردی سےمارا بلکہ ان میں کچھ کومائیکروویو بھی کیا۔
میڈیا کے مطابق تھامس بڑی چلاکی سے بلی کو مارکراس کی جگہ اسی جیسی نئی بلی لاکر رکھ دیتا تھا تاکہ اس کی ماں کو گھر میں غیر معمولی حرکات کا شک نہ ہو۔
تھامس مارٹیل کو عدالت پیش کیا گیا تواس موقع پراستغاثہ نےعدالت کوبتایاکہ ملزم نےکچھ بلیوں کو پانی میں ڈبو کر مارا اورکچھ کی لاشیں کاٹنے کے بعد مائیکرو ویو کیا اوراس کےبعدلاشوں کےجلےاورکٹےہوئےٹکڑے کوڑے دان میں پھینک دیتاتھا۔