Home / کیابنگلہ دیش اسرائیل کوتسلیم کرنےوالاہے؟

کیابنگلہ دیش اسرائیل کوتسلیم کرنےوالاہے؟

Bengladesh Passport valid for Israel

ویب ڈیسک ۔۔ کیابنگلہ دیش اوراسرائیل مستقبل قریب میں سفارتی تعلقات قائم کرنےجارہےہیں ۔۔ ؟

یہ وہ سوال ہےجوان دنوں عالمی سطح پرہونےوالی تبدیلیوں پرگہری نگاہ رکھنےوالوں کےذہن میں سراٹھارہاہے۔ یہ سوال بلاوجہ پیدانہیں ہورہابلکہ اس کی پیچھےخودبنگلہ دیش حکومت کاایک حالیہ اقدام ہے۔

واضح رہےکہ بنگلادیش نےاپنے پاسپورٹ میں ’سوائے اسرائیل‘ کےباقی تمام ممالک کے لیے کارآمد کےالفاظ نکال دیےہیں۔ اس کی جگہ اب بنگلا دیش کے پاسپورٹ پر لکھا گیا ہےکہ ’یہ پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کار آمد ہے‘۔

بنگلا دیش کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ میں سے ’سوائے اسرائیل‘ کے الفاظ نکالےجانےکا مطلب یہ نہیں کہ اسرائیل کے معاملے پر بنگلا دیش کے مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جارہے، اسرائیل کے سفر پر پابندی بدستوربرقرار ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bashar al Asad take refuge in Russia

بشارالاسدکوخاندان سمیت روس میں پناہ مل گئی

ویب ڈیسک ۔۔ روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو …