Home / بشارالاسدکوخاندان سمیت روس میں پناہ مل گئی

بشارالاسدکوخاندان سمیت روس میں پناہ مل گئی

Bashar al Asad take refuge in Russia

ویب ڈیسک ۔۔ روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ فراہم کردی ہے۔

روسی چینل "ون” نے کریملن کے ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ بشار الاسد اور ان کا خاندان روس میں موجود ہیں۔

اس سے قبل بشار الاسد کے ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے سے متعلق مختلف خبریں گردش کررہی تھیں۔

یاد رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے کئی شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پربھی قبضہ کر لیاتھا، جس کے بعد بشارالاسد ملک سے فرارہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دمشق میں باغیوں کے داخل ہونے سے پہلے ہی بشار الاسد ایک طیارے کے ذریعے نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئے۔

امریکی اخبار "نیو یارک ٹائمز” نے غیر مصدقہ اطلاعات کے حوالے سے بتایا تھا کہ بشار الاسد 8 دسمبر کی علی الصبح دمشق سے فرار ہوئے، لیکن ان کی موجودہ جگہ کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں تھیں۔

بشار الاسد کے طیارے کے ریڈار ڈیٹا کے مطابق، طیارہ 8725 فٹ کی بلندی سے نیچے آتے ہوئے دیکھا گیا۔ طیارے کی رفتار 819 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم ہو کر 64 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی، جس کے بعد طیارے کی مزید معلومات نہیں مل سکیں۔

تاہم، طیارہ حادثے کی تمام خبریں غلط ثابت ہوئیں، اور بشار الاسد اپنے خاندان سمیت روس پہنچ گئے۔

یہ بھی چیک کریں

Who’s Abu Muhammad al Jolani?

اسدخاندان کااقتدارڈبونےوالاباغی لیڈر

حلب سے دمشق تک کی کامیاب فتح ویب ڈیسک ۔۔ ابو محمد الجولانی نے صرف …