Home / نیویارک: مسلمانوں کےحق میں بڑافیصلہ

نیویارک: مسلمانوں کےحق میں بڑافیصلہ

Azan permission in NYC

ویب ڈیسک ۔۔ نیویارک سٹی میں رہنےوالےمسلمانوں کیلئےبڑی خوشخبری ۔ شہرمیں واقع تمام مساجدواسلامک سنٹرزکوشرائط کی پابندی کومدنظررکھتےہوئےپانچ وقت اذان دینےکی اجازت مل گئی ہے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کےڈپٹی پولیس کمشنرمارک سٹیورٹ نےاس حوالےسےمحکمےکےکمیونٹی افیئرزیونٹ کوایک میموبھی جاری کردیاہے۔ واضح رہےکہ چندماہ پہلےتک صرف مخصوص مساجدواسلامک مراکزسےلاوڈاسپیکرپراذان دینےکی اجازت تھی لیکن اب تازہ ترین اجازت نامےکےتحت نیویارک سٹی کی تمام مساجدواسلامی سینٹرزلاوڈاسپیکرپراذان دےسکتےہیں ۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےاس بات کوتسلیم کیاگیاہےکہ امریکامیں سب کومذہبی آزادی حاصل ہےاوریہ کہ اذان مسلمانوں کی عبادات کااہم مذہبی جزوہے۔

تاہم یہ بات ملحوظ خاطررہےکہ لاؤڈ سپیکر پر اذان کے حوالے سے مقامی قواعد و ضوابط کے مطابق لاؤڈ سپیکر کی آواز کے لیول کو برقرار رکھنے کی پابندی پرمکمل عمل کیاجائےگا۔

نیویارک کی مسلم کمیونٹی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے میمو کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک سٹی میں ساڑھے سات لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جبکہ پونے تین سو سے زائد مساجد و اسلامک سنٹرز قائم ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Bashar al Asad take refuge in Russia

بشارالاسدکوخاندان سمیت روس میں پناہ مل گئی

ویب ڈیسک ۔۔ روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو …