Home / آرنلڈکی گاڑی کوحادثہ

آرنلڈکی گاڑی کوحادثہ

Arnold vehicle accident

ویب ڈیسک ۔۔ فلموں میں خطروں سےکھیلنےاورمشکل سےمشکل سٹنٹ کرنےوالےمشہورایکشن ہیروآرنلڈشوارنیگرحقیقی زندگی میں بھی خطروں کےکھلاڑی نکلے۔

جی ہاں،ٹرمینٹر،کمانڈو،ٹوٹل ری کال اورایکسپینڈیبلزجیسی شہرہ آفاق فملوں میں ایکشن دکھانےوالےسابق مسٹریونیورس آرنلڈشوارزنیگرنےسڑک پرجاتےہوئےاپنی گاڑی سامنےسےآنےوالی گاڑیوں پرچڑھادی۔

آرنلڈخودتواس حادثےمیں محفوظ رہےلیکن ایک خاتون زخمی ہوگئی اوراس کی گاڑی کابھی کچومرنکل گیا۔ پولیس ذرائع کےمطابق حادثہ آرنلڈکی گاڑی بےقابوہونےسےپیش آیا۔

لاس اینجلس پولیس کے مطابق حادثے میں آرنلڈخوداوران کی گاڑی بالکل محفوظ رہےلیکن دوسری چارگاڑیوں کوشدیدنقصان پہنچا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنرکےترجمان نےکارحادثےکی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ لاس اینجلس میں پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچیں اورحادثے کےزخمی کواسپتال منتقل کیاجن کی حالت خطرے سےباہربتائی جاتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …