ویب ڈیسک ۔۔ فلموں میں بڑی سےبڑی مشکل سےبچ نکلنےوالےکیپٹن جیک سپیروحقیقی زندگی میں بھی خوش قسمت نکلے۔
جی ہاں ، پائریٹس آف دی کیریبین کےہیروہالی وڈاداکارجانی ڈیپ سابقہ اہلیہ امبرہرڈکےخلاف گھریلوتشددکامقدمہ نہ صرف جیت گئےبلکہ جیوری کےفیصلےکےمطابق امبرہرڈاپنےالزامات غلط ثابت ہونےپرجانی ڈیپ کو10ملین ڈالرسےزائدبطورہرجانہ اداکریں گی۔
مقدمےمیں جانی ڈیپ پرگھریلوتشددکےحوالےسےسنگین الزامات لگانےوالی امبرہرڈعدالت میں اپنےالزامات ثابت کرنےمیں ناکام رہیں اورسات ارکان پرمشتمل جیوری نےفیصلہ جانی ڈیپ کےحق میں سنادیا۔
فیصلےکےبعدامبرہرڈکی وکیل بریڈی ہافٹ نےبتایاکہ ان کی موکلہ مالی طورپراس پوزیشن میں نہیں کہ وہ ڈیپ کواس قدربھاری رقم اداکرسکیں۔ انہوں نےدعویٰ کیاکہ عدالت میں انہیں درست طورپرنہیں سناگیااوران کی جانب سےپیش کئےگئےشواہدکودبایاگیا۔
بریڈی ہافٹ نے دعویٰ کیا کہ ڈیپ کی قانونی ٹیم نے ہرڈ کو "شیطان” ثابت کرنے کے لیے کام کیا اور مقدمے میں اہم شواہد کو دبایا، جیوری کو ڈیپ کے مبینہ بدسلوکی کے ثبوت کی جانچ کرنے سے روک دیا۔اس عدالت میں بہت سی چیزوں کی اجازت دی گئی تھی جن کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی، اور اس وجہ سے جیوری الجھن میں پڑ گئی۔