Home / عراق،یمن اورشام — امریکاکیلئےافغانستان سےبڑاخطرہ قرار

عراق،یمن اورشام — امریکاکیلئےافغانستان سےبڑاخطرہ قرار

US spy chief says Yemen, Iraq greater threat than Afghanistan

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکاکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹرنےیمن،شام اورعراق کوافغانستان سےبڑاخطرہ قراردےدیا۔

ڈائریکٹریوایس نیشنل انٹیلی جنس ایورل ہینزنےنیشنل سکیورٹی اورانٹیلی جنس سمٹ میں بات کرتےہوئےکہاکہ افغانستان اس وقت امریکاکیلئےخطرناک ملکوں کی فہرست میں ٹاپ پرنہیں۔ کانفرنس میں موجودچندقانون سازوں نےایورل ہینزکی بات سےاختلاف کرتےہوئےخدشہ ظاہرکیاکہ امریکی انخلاکےبعدافغانستان ایک بارپھرسےدہشت گردگروپوں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ بن سکتاہے۔

حجاب میں سخت ورزش،امریکی مسلمان خاتون کی ویڈیووائرل

ایورل ہینزکاکہناتھاکہ دہشت گروپوں کی جہاں تک بات ہےتوامریکاکیلئےافغانستان اس وقت خطرناک ملکوں میں سرفہرست نہیں۔ ان کامزیدکہناتھاکہ امریکاکیلئےاس وقت افغانستان سےزیادہ خطرناک یمن،صومالیہ،شام اورداعش ہیں۔

ایورل ہینزکایہ بیان ایسےوقت میں سامنےآیاہےجب امریکی صدرجوبائیڈن کوافغانستان سےاس قدرجلدانخلاپرسخت تنقیدکاسامناہے۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ امریکی صدرپرتنقیدکرنےوالوں میں ریپبلکن اورڈیموکریٹ دونوں پارٹیوں کےارکان شامل ہیں۔

جاپان میں مسلمان پاکستانی کی میت کوجلادیاگیا

صدربائیڈن پرتنقیدکرنےوالوں میں سابق صدرٹرمپ بھی پیش پیش ہیں جوکہتےہیں کہ امریکاکوافغانستان سےعزت کےساتھ نکلناتھالیکن صدربائیڈن کےغلط فیصلےکےباعث افغانستان طالبان کےہاتھوں میں چلاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …