ویب ڈیسک ۔۔ فلم اور ٹی وی کےمعروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعیدکو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا۔
میرے پاس تم ہوکےہیروہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر یو اے ای حکومت کے ایک اہلکار سے اپنا نیا ویزا ملنے کی تصویراورخبر شیئر کی۔
ہمایوں سعید نے متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: متحدہ عرب امارات سے گولڈن ویزا حاصل کرنے پر فخر ہے۔ متحدہ عرب امارات کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سےاور میرے کام سے جو محبت اور تعریف کی ہے اس کے لئے بہت مشکور ہوں۔
ہمایوں کاکہناتھاکہ وی اور ان کا خاندان ہمیشہ سے دبئی سے محبت کرتا ہے اور یہاں کے اپنے دوروں سے پوری طرح لطف اندوز ہوتے ہیں جو مجھے لگتا ہے کہ اب مزید بڑھنے جا رہے ہیں۔