ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات میں آئل ٹینکرمیں دھماکے۔خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔واقعےمیں تین افرادجان سےگئے۔چھ زخمی ہوگئے،مرنےوالوں میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔
ابوظہبی پولیس کے مطابق دھماکے تین آئل ٹینکرزاورایک زیر تعمیرایئرپورٹ پرہوئے۔ مرنے والوں میں ایک پاکستانی اوردوبھارتی شہری شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ مشتبہ ڈرون حملوں کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور بحرین نےحملےکی شدید مذمت کی ہے۔سعودی عرب نےحملےکوبزدلانہ دہشت
گرد حملہ قراردیاہے ۔۔
یہ واقعہ ایسےوقت ہواہےجب جنوبی کوریا کےصدر مون جائےاِن کی دبئی کےولی عہد سےملاقات طےتھی لیکن غیرمعمولی حالات کی وجہ سے اس ملاقات کو ملتوی کردیاگیا ہے۔
دنیابھرکےرہنماوں کی جانب سےعرب امارات کواس واقعےکےخلاف مذمتی پیغامات موصول ہورہےہیں۔