ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) انتہائی حساس معلومات کوورچوئل والٹ میں محفوظ رکھنےوالی دنیاکی نامورکمپنی ون پاسورڈنےایک نیااوربالکل انوکھافیچرلانچ کیاہے،جوصارفین کوحیران کردےگا۔
ون پاسورڈاورفاسٹ میل نےملکر”ماسکڈای میل”نامی فیچرلانچ کیاہے۔ ماسکڈای میل یاآسان لفظوں میں چھپی ہوئی نقاب پوش ای میل ۔ اس فیچرکےذریعےصارفین کویہ سہولت دی جارہی ہےکہ وہ اگرچاہیں تواپنےزیراستعمال ایپس اورآن لائن سروسزسےاپنااصلی ای میل چھپالیں اوراس کی جگہ ماسکڈای میل استعمال کریں ۔
اس فیچرکامقصدآپ کی ڈیجیٹل پرائیویسی کی حفاظت کوبہت زیادہ یقینی اورپختہ بناناہے۔ ون پاسورڈکامانناہےکہ آپ کاای میل آپ کی ڈیجیٹل لائف کاانٹری پوائنٹ ہےاوراس کاکنٹرول مکمل طورپرآپ کےہاتھ میں ہوناچاہیے۔
ان دنوں زیادہ ترویب سائٹس لاگ ان کرنےکیلئےآپ سےای میل ایڈریس اورپاس ورڈمانگتی ہیں۔ سب جگہ ایک ای میل اینٹرکرنےسےبہت سےلوگوں کوآپ کےتمام آن لائن اکاونٹس کوکھولنےکاکم ازکم آدھاکمبی نیشن کوسمجھ آجاتاہے۔
رپورٹس کے مطابق ، تمام سائبر حملوں میں سے 91 فیصدکی شروعات کسی غیرمتوقع شکارکوفشنگ ای میل کےذریعےہوتی ہےاورتمام کامیاب سائبروارداتوں میں32فیصدمیں اسی طریقہ کواستعمال کیاجاتاہے۔
آن لائن کاموں کیلئےای میل ایڈریسزپرانحصارسےای میل فراڈسکیموں کوبہت زیادہ بڑھاواملاہے۔ انہی حالات کےپیش نظرون پاس ورڈنےماسکڈای میل کافیچرمتعارف کرایاہے۔
ماسکڈای میل یانقاب پوش ای میل آپ کا بنیادی ای میل پتہ خفیہ رکھتا ہے۔ خدمات کو سبسکرائب کرتے وقت ایک منفرد ای میل ایڈریس کا استعمال آپ کی رازداری کو بڑھاتا ہے۔ نقاب پوش ای میل آپ کے بنیادی ای میل ایڈریس کا متبادل ہے ، لیکن تمام میل اب بھی آپ کے فاسٹ میل ان باکس میں محفوظ طریقے سےآکرجمع ہو جاتی ہے۔