Home / سعودی عرب کےنئےپاسپورٹ میں کیاخاص ہے؟

سعودی عرب کےنئےپاسپورٹ میں کیاخاص ہے؟

Saudi Arab new passport

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے عالمی معیار کے مطابق نمایاں خصوصیات کا حامل نیا ای پاسپورٹ جاری کردیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے گزشتہ روز اس نئے ای پاسپورٹ کا افتتاح کیا۔ نئےسعودی ای پاسپورٹ میں ایسی سم نصب کی گئی ہے جس سے پاسپورٹ ہولڈر کا مکمل ڈیٹاعالمی سیکیورٹی معیارات کے مطابق مضبوط ہوگیا ہے۔

اس پاسپورٹ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اورزمینی سرحدی چوکیوں پرای گیٹ استعمال کرتے وقت مشینی ریڈنگ ممکن ہوگی۔ نئےپاسپورٹ کےاجراسےعالمی سطح پرسعودی پاسپورٹ کی ریٹنگ میں یقیناً اضافہ ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Sarah Sharif murder case verdict

دس سالہ بچی کاقتل، والداورسوتیلی ماں مجرم

ویب ڈیسک ۔۔ لندن کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے …