Home / فردوس جمال اورخالدبٹ کیوں مہوش حیات کےفین ہیں؟

فردوس جمال اورخالدبٹ کیوں مہوش حیات کےفین ہیں؟

Firdaus jamal and Khalid Butt like Mehvish Hayat

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیلی وژن کےدولیجنڈاداکارفردوس جمال اورخالدسلیم بٹ کسی تعارف کےمحتاج نہیں۔ دونوں کےدنیابھرمیں ہزاروں نہیں لاکھوں فین ہونگےلیکن یہ دونوں کس کےمداح ہیں، یہ ہم آپ کوآج اس سٹوری میں بتائیں گے۔

فردوس جمال اورخالدبٹ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کےمارننگ شومیں اپنےاپنےبیٹوں کےہمراہ مہمان بنےاورمیزبان سےاپنےدل کی باتیں شئیرکیں۔

لکس سٹائل ایوارڈ:ماوراحسین نےسچی بات کردی

میزبان ندایاسرنےاپنےدونوں مہمانوں سےسوال کیاکہ وہ ماہرہ خان،عائشہ عمراورمہوش حیات میں سےکس اداکارہ کےساتھ کام کرناپسندکریں گے؟

سوال کاجواب دیتےہوئےفردوس جمال نےکہاوہ تینوں اداکاراوں میں سےمہوش حیات کےساتھ کام کرناپسندکریں گے۔

اسی سوال کےجواب میں خالدبٹ نےمہوش حیات کی تعریفوں کےپل باندھ دئیےاورکہاکہ وہ نہ صرف وقت کی پابندہیں بلکہ اپنےسینئرزکی بہت عزت بھی کرتی ہیں۔ خالدبٹ کےمطابق لندن نہیں جائوں گی کی شوٹنگ کےدوران مہوش حیات صبح سات بجےسیٹ پرپہنچ جایاکرتی تھیں۔

اسےحس اتفاق ہی کہیےکہ شومیں شریک دونوں اداکاروں کےبیٹوں نےبھی مہوش حیات کےحق میں ووٹ دیا۔

یہ بھی چیک کریں

pakistani actor mehar bano bold dance

مہربانوبولڈڈانس ویڈیوپرتنقیدکی زدمیں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ مہر بانو کو اپنی حالیہ بولڈ ڈانس …