ویب ڈیسک ۔۔ ٹیلی وژن کی معروف شخصیت ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامراورشہروزسبزواری بہت جلدایک ڈرامے”یہ عشق سمجھ نہ آئے”میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
دونوں ایک ساتھ پہلی بارکسی ڈرامےمیں دکھائی دیں گے۔ امیجزسےبات کرتےہوئےطوبیٰ عامرکاکہناتھاکہ شہروزبہت سپورٹ کرنےوالےانسان ہیں،وہ سیٹ پرپوری کرشش کرتےہیں کہ مجھےکوئی پریشانی نہ ہو۔ ہم دونوں کی آن لائن کیمسٹری ہمارےڈرامہ ڈائریکٹرکوبھی بہت پسندآرہی ہے۔
ڈرامےمیں طوبیٰ ایک امیرلڑکی کاکرداراداکررہی ہےجومحبت کی خاطربہت دورنکل جاتی ہے۔ طوبیٰ کامزیدکہناتھاکہ اس ڈرامےکوجاسم عباس نےڈائریکٹ کیاہےجبکہ اسےلکھامنیم مجیدنےہےاوراسےاسلام آبادمیں شوٹ کیاگیاہے۔ اداکارہ کےمطابق ڈرامہ بہت ہی خوبصورت لوکیشنزپرشوٹ کیاجارہاہےاوردیکھنےوالےاسےبہت انجوائےکریں گے۔
واضح رہےکہ طوبیٰ عامرنےسوشل میڈیاپراپنانام طوبیٰ عامرسےتبدیل کرکےطوبیٰ انوررکھ لیاہے۔ انوران کےوالدکانام ہے۔ جوڑےمیں طلاق کی افواہیں بھی گردش کررہی ہیں ۔
عامرلیاقت حسین اورطوبیٰ عامرمیں طلاق کی افواہیں
طوبیٰ نےاپناٹیلی وژن ڈیبیوپچھلےسال ڈرامہ بھڑاس سےکیاتھا۔