ویب ڈیسک ۔۔ ماضی کےمقبول فلمی ہیروسعودنےسیدنوراورشان کوپاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی کاذمہ دارقراردےدیا ۔
احمدعلی بٹ کےپوڈکاسٹ میں فلم انڈسٹری پرکھل کربات کرتےہوئےسعودکاکہناتھالولی وڈکی تباہی میں یوں توسبھی ذمہ دارہیں لیکن اس میں زیادہ کردارفلسمازسیدنوراورشان نےاداکیا۔
سعودنےزیادہ سخت بات کرتےہوئےکہاکہ شان کودوسروں میں کیڑےنکالنےکی بجائےاپنےاندرکےکیڑےکوتلاش کرنااوراسےنکالناچاہیے۔
سعودنےیہ بھی تسلیم کیاکہ اگر شان اورسید نورجیسے لوگ چاہتےتولولی وڈکو تباہ ہونےسے بچایاجاسکتاتھا۔
سعودنےمرحوم سلطان راہی پربھی فلم انڈسٹری کونقصان پہنچانےکاالزام لگایا۔ سعودکےمطابق سلطان راہی نے میک اپ آرٹسٹس سمیت دیگر تکنیکی عملےکےپیسے بچانے کے چکر میں ان کی جانب سے پیشہ ورانہ انداز میں کیے جانے والے کام خودکرنےکوترجیح دیتے۔