Home / سنجےدت کی ایک اورزبردست فلم شمشیرا

سنجےدت کی ایک اورزبردست فلم شمشیرا

Sanjay Dutt movie Shamshera

ویبب ڈیسک ۔۔ کےجی ایف چیپٹر2کےبعدسنجے دت بہت جلداپنےمداحوں کواپنی آنے والی نئی فلم شمشیرا میں اپنے کردار’’دروگا شدھ سنگھ‘‘کےروپ میں نظرآئیں گے۔ اس فلم کاسنجےدت نےجاری کیاجس کےبعدسے ان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

گزشتہ دنوں ’یش راج فلمز‘ نے رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا تھا جس میں رنبیر کپور کو بڑھے ہوئے بال اور ہاتھوں میں کلہاڑی پکڑے دکھایا گیا تھا تاہم فلم میں سنجے دت کونسا کردار ادا کر رہے ہیں اب اس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے۔

سنجے دت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شمشیرا میں اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کیا ہے اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ وہ’ دروگا شدھ سنگھ‘ نامی ایک پولیس افسر کا منفی کردار ادا کر رہے ہیں جس کو آپ کل ٹریلر ریلیز ہونے پر دیکھ سکیں گے۔

بالی وڈفلم نگری پرنظررکھنےوالوں کاکہناہےکہ سنجے دت اس فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گے اور ان کا یہ کردار بالی ووڈ کے بڑے بڑے منفی کرداروں پر بھی بھاری ہوگاجبکہ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں رنبیر کپور قبیلے کے محافظ اور جنگجو کا کردار ادا کریں گے ۔

یہ فلم 2020 میں ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث پراجیکٹ معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد اب 22جولائی کو ’شمشیرا‘سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی چیک کریں

pakistani actor mehar bano bold dance

مہربانوبولڈڈانس ویڈیوپرتنقیدکی زدمیں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ مہر بانو کو اپنی حالیہ بولڈ ڈانس …