Home / ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

Sana Javed angry over journalists

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں کی جانب سےویڈیوبنائےجانےپرغصہ میں آگئیں ۔

شعیب ملک اورثناجاویدان دنوں برمنگھم میں ہیں جہاں لیجنڈزکرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئےشعیب ملک اپنی اہلیہ کےہمراہ پہنچے۔ ثناجاویدکواسٹیڈیم میں شعیب ملک کی بیٹنگ کےدوران انہیں داددیتےبھی دیکھاگیا۔

ٹورنامنٹ کےاختتام کےبعدجوڑالندن میں وقت گزاررہاہے۔ سوشل میڈیاپروائرل ایک ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہےکہ ثناجاویداپنی کچھ فرینڈزکےساتھ کہیں جارہی ہیں کہ اس دوران صحافیوں کےایک گروپ نےانہیں گھیرلیااوران کی ویڈیوبناناشروع کردی۔

یہ سب دیکھ کرثناغصےمیں آگئیں اورانہوں نےدونوں ہاتھوں سےاپناچہرہ چھپالیا۔ اداکارہ اورایک شخص کی جانب سےصحافیوں کوویڈیوبنانےسےروکاجاتارہا۔

ثناجاویدکےچہرہ چھپانےاورصحافیوں پرغصہ ہونےپرسوشل میڈیاصارفین نےسخت ردعمل کااظہارکیا۔ کسی نےکہایہ سیلیبریٹی بننےکی کوشش کررہی ہیں ۔ ایک صارف نےلکھاکہ یہ توایسےکررہی ہیں جیسےیہ کبھی کیمرےکےسامنےآئی نہ ڈراموں میں۔ ایک اورصارف نےثناجاویدکونوٹنکی کی دکان تک کہہ ڈالا۔

یہ بھی چیک کریں

Reema Khan's second baby

ریمادوسرےبیٹےکی ماں بن گئیں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری اگرچہ زیادہ بڑی نہیں لیکن اس میں کام …