Home / کھلاڑی ریلیزسےپہلےہی چھاگئی ۔۔

کھلاڑی ریلیزسےپہلےہی چھاگئی ۔۔

Tollywood Movie Khiladi Release Date Final

ویب ڈیسک ۔۔ یوں توبھارت کی تیلگویعنی ٹالی وڈفلم انڈسٹری کی ایک خاص بات یہ بھی ہےکہ یہاں ایک سےبڑھ کرایک ہیروکی بھرمارہے،ہیروئنزبھی کسی سےکم نہیں لیکن فلم بکتی ہیروکےنام پرہےبھلےوہ کہیں سےبھی ہیرولگتاہویانہیں۔

ایسےہی ایک ہیروجن کاآج کل بہت چرچاہےماس راجہ روی تیجاہیں ۔ یہ اپنےکام سےاس قدرلگاورکھتےہیں کہ اپنےہم عصراداکاروں کےبرعکس ایک وقت میں کئی کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف رہناپسندکرتےہیں۔ فلم سازان کی کام کرنےکی اس عادت کوپسندکرتےہیں لیکن ان دنوں ان کی اس عادت نےایک مسئلہ کھڑاکردیاہے۔

روی تیجاکی آنےوالی اورممکنہ طورپرسپرہٹ فلم ‘کھلاڑی’کےبارےمیں یہ بات مارکیٹ میں مشہورہورہی ہےکہ روی کےپاس اپنی اس فلم کی پروموشن کیلئےٹائم نہیں کیونکہ وہ مصروف بہت ہیں۔ واضح رہےکہ فلم کھلاڑی توابھی ریلیزہونی ہےلیکن اس کےگانوں نےیوٹیوب پردھوم مچادی ہے۔

فلم کھلاڑی کوڈمپل حیاتی اور میناکشی چودھری کے دلکش گلیمر کے ساتھ ساتھ دیوی سری پرساد کے کمپوزکردہ لاجواب گانوں کےباعث ریلیزسےپہلےہی زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔ کھلاڑی 11 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی چیک کریں

pakistani actor mehar bano bold dance

مہربانوبولڈڈانس ویڈیوپرتنقیدکی زدمیں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ مہر بانو کو اپنی حالیہ بولڈ ڈانس …