Home / اسٹیج اداکارطاہرانجم پرپی ٹی آئی ورکرکاحملہ

اسٹیج اداکارطاہرانجم پرپی ٹی آئی ورکرکاحملہ

Tahir Anjum attack in Lahore

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےکارکنوں اورچاہنےوالوں کی جانب سےسیاسی مخالفین پرپبلک مقامات پرلفظی حملےتوعام سی بات تھی لیکن بات اب لفظی حملوں سےآگےبڑھ کرفزیکل اٹیک تک آگئی ہے۔

اس کی تازہ ترین مثال اسٹیج اداکارطاہرانجم ہیں جن پرلاہورمیں پی ٹی آئی کی ایک خاتون کارکن نےحملہ کرکےانہیں مارااوران کےکپڑےپھاڑڈالے۔ خبروں کےمطابق طاہرانجم پنجاب اسمبلی کےباہرپی ٹی آئی کےبھوک ہڑتالی کیمپ کےپاس سےگزررہےتھےجب ایک خاتون نےان پراچانک حملہ کرکےان کےکپڑےپھاڑڈالے۔ خاتون کےبقول طاہرانجم اپنی ویڈیوزمیں عمران خان کودہشت گردکہتےہیں ۔

طاہرانجم کی جانب سےردعمل میں کہاگیاہےکہ وہ انیلانامی اس خاتون کےخلاف قانونی کارروائی کافیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت سےمشورےکےبعدکریں گے۔ اسٹیج اداکارطاہرانجم مسلم لیگ ن پنجاب کےثقافتی ونگ کےصدرہیں اورسوشل میڈیاپروہ اپنی پارٹی کےکارناموں سےمتعلق ویڈیوزاپ لوڈکرتےرہتےہیں ۔

یادرہےکہ کچھ ماہ پہلےبھی طاہرانجم پرلاہورہی میں حملہ ہوچکاہےجب بابوصابوکےقریب کسی نامعلوم شخص نےطاہرانجم کی ناک پرمکامارکرانہیں زخمی کردیاتھا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نےطاہرانجم پرحملہ کرنےوالی انیلانامی خاتون سےاظہارلاتعلقی کیاہےاورکہاہےکہ پولیس کواس خاتون کےخلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

Drama actor Feroz Khan unfollows wife on Insta

فیروزخان کی دوسری بیوی سےبھی راہیں جدا؟

ویب ڈیسک ۔۔ حال ہی میں دوسری شادی کرنے والے پاکستانی ڈراموں کےمشہوراداکارفیروزخان نےاپنی اہلیہ …