Home / پاکستان اورترکی کاصلاح الدین ایوبی پرڈرامہ بنانےکااعلان

پاکستان اورترکی کاصلاح الدین ایوبی پرڈرامہ بنانےکااعلان

Pakistan Turkey making drama on Salahuddin Ayubi

استنبول : (ویب ڈیسک) پاکستان اورترکی نےمشترکہ پروڈکشن کےتحت عالمِ اسلام کی عظیم شخصیت "سلطان صلاح الدین ایوبی” کی زندگی پرڈرامہ سیریزبنانے کے معاہدے پردستخط کردئیے۔

اس سلسلے میں استنبول کے ایک فائیو ستار ہوٹل میں تقریب منعقدہوئی جس میں ترکی اور پاکستان کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

یہ معاہدہ پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز اور ترکی کی ایمرے کونک کی عقلی فلمز کے درمیان طےپایاہے۔

یادرہےکہ عقلی فلمز اس سے قبل ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریز "یونس ایمرے” بیوک سیلچوق” اور ” پایہ تخت عبدالحمید” کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے۔

عقلی فلمز کے پرڈیوسر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی ڈرامہ سیریز ہے جس کے بارے میں عالمِ اسلام بڑی شدت سے منتظر تھا اور ڈرامہ سیریز میں سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے۔

یہ بھی چیک کریں

pakistani actor mehar bano bold dance

مہربانوبولڈڈانس ویڈیوپرتنقیدکی زدمیں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ مہر بانو کو اپنی حالیہ بولڈ ڈانس …