ویب ڈیسک ۔۔ معروف پاکستانی ماڈل واداکارہ صحیفہ جبارخٹک نےاپنےساتھ پیش آنے والے پریشان کن ذہنی مسائل سےمتعلق سوشل میڈیاپرانکشاف کرکےمداحوں کوبھی ذہنی الجھن میں ڈال دیاہے۔
صحیفہ جبار نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پرکچھ ایسی باتیں شئیرکی ہیں جن میں انہوں نےاپنی پریشان کن ذہنی حالت اورمرنےکی خواہش کااظہارکیاہے۔صحیفہ لکھتی ہیں وہ پچھلے60 دنوں سےسکون سےسونہیں سکیں،وہ بہت مایوس اوراداس ہیں اوردومہینےسےہرروزموت کی تمنا کررہی ہیں۔
مداحوں سے اپنی صحت یابی کی دعا کی اپیل کرتےہوئےاداکارہ مزیدلکھتی ہیں کہ وہ بہت غمگین ،بےسکون اورمسائل سےدوچارہیں۔ انہیں اس سب کی وجہ بھی سمجھ میں نہیں آرہی۔ وہ سونہیں پارہیں اوران کاوزن بھی کافی گرگیاہے۔ ان کےخاندان کےافرادیہ سب دیکھ کربہت غمگین اورپریشان ہیں۔
صحیفہ کہتی ہیں دولت اورعیاشی کی ہرچیزآپ کو سکون نہیں دلا سکتی، میں یہ انسٹاگرام اسٹوریزدبئی کے ایک پرتعیش ہوٹل کے آرام دہ بستر پر لکھ رہی ہوں لیکن میں بے سکون اورتکلیف میں ہوں۔
یہ سب لکھتےہوئےصحیفہ نےاپنے شوہر کی تعریف کی اوراچھے برے وقت میں ساتھ دینے پراُن کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
صحیفہ جبارخٹک ۔۔ مختصرتعارف
صحیفہ جبار خٹک یکم اکتوبر1988کوپنجاب کےضلع خانیوال کی پٹھان فیملی میں پیداہوئیں۔ ان کےبچپن اورنوجوانی کادورلاہورمیں گزرا۔ انہوں نےبیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی سےبزنس اکنامکس میں بیچلرزڈگری حاصل کررکھی ہے۔
صحیفہ کےشوہرکانام خواجہ خضرحسین ہے۔ صحیفہ نےاپنےکیرئیرکاآغازماڈلنگ سےکیااورلکس اسٹائل ایوارڈزاورہم ایوارڈزمیں بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ کاایوارڈحاصل کرنےکےبعدانہوں نےایکٹنگ کی فیلڈمیں قسمت آزمائی کافیصلہ کیا۔
صحیفہ کےمشہورڈراموں میں تیری میری کہانی ، بیٹی ، بھول ، چھوٹی چھوٹی باتیں اورلوگ کیاکہیں گےشامل ہیں۔