Home / لکس اسٹائل ایوارڈماوراکواتناکیوں پسندہے؟

لکس اسٹائل ایوارڈماوراکواتناکیوں پسندہے؟

Mawra Hocane in Lux Style awards

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبزکی خوبرواورابھرتی ہوئی ٹیلنٹڈاداکارہ ماوراحسین ایوارڈشوزکی جان سمجھی جاتی ہیں۔ ان کی منفرڈڈریسنگ اورمعصوم چہرہ ہمیشہ سےہی دیکھنےوالوں کےدل میں اترجاتاہے۔

پڑوسی ملک بھارت میں بھی اداکاری کے جلوے دِکھانے والی ماورا حسین نےسوشل میڈیاپرلکس اسٹائل ایوارڈکی تعریفوں کےپل باندھ دئیے۔ کہتی ہیں کہ لکس اسٹائل ایوارڈزان کیلئےہمیشہ سے ہی خاص اورمنفردرہے ہیں۔انہوں نےلکس اسٹائل ایوارڈزکےمختلف ایڈیشنزمیں لی گئیں اپنی کچھ دلکش تصاویربھی شیئرکی ہیں۔

ماورا حسین نےانسٹاگرام پراپنی پوسٹ کے کیپشن میں اس سال ہونےوالےلکس سٹائل ایوارڈزمیں اپنی نامزدگیوں کےلیے شکریہ اداکیااورکہاکہ انہوں نےاسی لئےماضی کےلکس اسٹائل ایوارڈزکی یاد تازہ کی۔

ماوراحسین نےمزیدلکھاکہ وہ لکس گرل کی حیثیت سےلکس اسٹائل ایوارڈکاحصہ رہنےپرخودکوخوش قسمت تصورکرتی ہیں۔

اُنہوں نے اپنے پسندیدہ لمحات کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے ریڈ کارپٹ سے لےکرشاندار ریما جی کے ساتھ پرفارمنس بہت پسند ہے۔‘

لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اورصارفین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کر رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

pakistani actor mehar bano bold dance

مہربانوبولڈڈانس ویڈیوپرتنقیدکی زدمیں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ مہر بانو کو اپنی حالیہ بولڈ ڈانس …