ویب ڈیسک ۔۔ بالی وڈکنگ شاہ رخ خان کی انوکھےروپ میں لی گئی ایک تصویران سوشل میڈیاپرخوب وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں لمبی بالوں،گھنی داڑھی اورسیاہ ٹکسیڈومیں ملبوس خاصےگریس فل اورہینڈسم دکھائی دےرہےہیں لیکن اس تصویرکودیکھ کرلگتاہےکہ یہ کسی خاص موقع پرلی گئی ہے۔
سوشل میڈیاپرکنگ خان کےلاکھوں مداحوں کےخیال میں یہ تصویرشاہ رخ کی آنےوالی فلم ‘پٹھان’کی شوٹنگ کےدوران لی گئی ہےاورجسےایک ٹیزرکےطورپرسوشل میڈیاپرتھروکیاگیاہے۔
دوستوآپ حیران ہونگےکہ ایسابالکل بھی نہیں ہے۔ اس نئےحلئےمیں شاہ رخ کی یہ تصویرکسی فلم شوٹ کےدوران نہیں لی گئی ۔ دراصل یہ تصویر2017میں ڈبو رتنانی کے ساتھ ان کے پرانے فوٹو شوٹ میں سے ایک تصویر کا فوٹو شاپ ورژن ہے۔
فیس بک پراس تصویرکوشئیرکرتےہوئےڈبونےکیپشن میں لکھاکہ سیکسی ہوناکسی شکل کانام نہیں بلکہ یہ ایک رویہ ہے۔ بگ لو،مبارک ہوشاہ رخ۔
اہم شاہ رخ کے لمبے بالوں کایہ اواتار شائقین کو بہت پسند آیااورسوشل میڈیاپرلوگوں نےاس تصویرپرطرح طرح کےتبصرےکئے۔
ایک شخص نے لکھا: اف یہ بہت خوبصورت ہے اوران تمام کےبرعکس جواس سےپہلےدیکھا۔
کسی اور نے لکھا: شاہ رخ نے اس سپر ہاٹ انداز سے ہمارےہوش گم کردئیےہیں۔
ایک اور تبصرہ نگار نے کہاکہ آپ اس سے نظریں نہیں ہٹا سکتے۔
شاہ رخ کوٹی وی پرآخری مرتبہ لتامنگیشکرکی آخری رسومات میں دیکھاگیاتھا۔