Home / کےجی ایف چیپٹر2:شائقین کیلئےاچھی خبر

کےجی ایف چیپٹر2:شائقین کیلئےاچھی خبر

KGF Chapter 2 release date

ویب ڈیسک ۔۔ فلم کےجی ایف چیپٹر2کاشدت سےانتظارکرنےوالوں کیلئےخوشخبری ہےکہ فلم کی ریلیزڈیٹ قریب آتی جارہی ہےاورفلم میں روینہ ٹنڈن نےاپنے حصے کی ڈبنگ مکمل کروالی ہے۔

پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں روینہ ہندوستان کی وزیر اعظم رامیکا سین کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلمسازنے ٹویٹر پرروینہ ٹنڈن کے ساتھ ڈبنگ سویٹ سے ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نےروینہ کوبہترین وزیر اعظم کاخطاب دیا۔ کےجی ایف چیپٹر2 چودہ اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

کےجی ایف چیپٹر2کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تیزی جاری ہے۔ فلم میکرزکےجی ایف چیپٹر2کو شیڈول کے مطابق ریلیز کرنےکیلئےدن رات محنت کررہےہیں۔

، کےجی ایف چیپٹر1کو2018میں مختلف زبانوں میں ریلیزکیاگیااوراس فلم نےسینماگھروں میں دھوم مچاکررکھ دی۔ اسی وجہ سےلوگوں کوچیپٹر2کاشدت سےانتظارہےاوراس سےوابستہ توقعات بھی بہت زیادہ ہیں ۔ کوروناکی وجہ سےچیپٹر2کی ریلیزمیں تاخیرہوئی۔

یہ بھی چیک کریں

pakistani actor mehar bano bold dance

مہربانوبولڈڈانس ویڈیوپرتنقیدکی زدمیں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ مہر بانو کو اپنی حالیہ بولڈ ڈانس …