Home / بھارتی سنگرکی نصیبولال کےشومیں دبنگ اینٹری

بھارتی سنگرکی نصیبولال کےشومیں دبنگ اینٹری

Naseebo Lal Concert in London

ویب ڈیسک ۔۔ سب جانتےہیں پاکستان کی مشہورگلوکارہ نصیبو لال بھارت میں بھی بےانتہامقبول ہیں اس کےمظاہرےبھی اکثردیکھنےکوملتےرہتےہیں ۔

ان دنوں نصیوبولال کےبرطانیہ میں ہونےوالےایک کنسرٹ کی ویڈیوبہت وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہےکہ نصیبواسٹیج پرپرفارم کررہی ہیں کہ اسی دوران مداحوں کےدرمیان سےکوئی خاتون نکل کراسٹیج پرچڑھتی ہےاورنصیبولال سےگلےملتی ہے۔

اسٹیج پرآنےوالی یہ خاتون کوئی اورنہیں بلکہ بھارتی گلوکارہ سننداشرماتھیں جنہوں نےنصیبولال کےشومیں اپنی دبنگ اینٹری دےکرشومیں جان ڈال دی اورنصیبولال سےاپنی عقیدت کااظہارکیا۔

نصیو لال خوش ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ، یہ بہت پیاری ہیں، بہت اچھا گاتی ہیں اور آج میری حوصلہ افزائ کے لیے یہاں آئی ہیں۔ سنندانےپنجابی میں کہاجیسےکسی لڑکی کوکسی لڑکےسےعشق ہوتاہے،ویسےہی میں ان سےپیارکرتی ہوں ۔ جیسے ہی مجھے معلوم ہواکہ نصیبو لال برمنگھم میں کنسرٹ کررہی ہیں۔ میں لندن سے بھاگتی ہوئی یہاں آئی ہوں ، کیونکہ میں اس کنسرٹ کو چھوڑ نہیں سکتی تھی۔

بلی آکھ کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھے والی سنند شرما کے مقبول گانوں میں تیرے نال نچنا، میں ممی نو پسند،دوجی وار پیار اور اڑ دی پھراں سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Reema Khan's second baby

ریمادوسرےبیٹےکی ماں بن گئیں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری اگرچہ زیادہ بڑی نہیں لیکن اس میں کام …