نئی دلی: (ویب ڈیسک) دنیابھرمیں شہرت کےجھنڈےگاڑنےوالی نیٹ فلکس کی ویب سیریزمنی ہائسٹ کےآخری سیزن یعنی سیزن فائیوکیلئےکروڑوں شائقین گھڑیاں گن گن کرگزاررہےہیں۔
یہ کہاجائےتوغلط نہ ہوگاکہ منی ہائسٹ کاجادوسرچڑھ کربول رہاہےاورشایداسی جادوکااثرہےکہ ایک ہندوستانی کمپنی نے کمال سخاوت کامظاہرہ کرتےہوئےاپنےملازمین کوتین ستمبرکےروزچھٹی دینےکااعلان کیاہےتاکہ وہ آرام سےاپنےگھروالوں کےساتھ بیٹھ کرمنی ہائسٹ کےآخری سیزن کاپہلاپارٹ دیکھ سکیں۔
مالکان کے اس فیصلے سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کمپنی کا تعلق بھارتی ریاست راجھستان سے ہے۔ کمپنی ملازمین منی ہائسٹ کا سیزن فائیو دیکھنے کیلئے پریشان اوردفترسےچھٹی کےبہانےتلاش کررہےتھے۔ یہ بات کسی طرح مالکان تک بھی پہنچ گئی اورملازمین کےشوق کومدنظررکھتےہوئےانہوں نے3ستمبرکودفترمیں عام تعطیل کااعلان کردیا۔ یادرہےکہ منی ہائسٹ سیزن فائیو کا پہلا حصہ 3 ستمبر جبکہ دوسرا 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
فحش فلمیں بنانےکاالزام ۔۔ شلپاشیٹی کاشوہرسےعلیحدگی کافیصلہ
بھارتی کمپنی کی اس دریادلی کودیکھتےہوئےامیتابھ بچن کی مشہورفلم شرابی کاوہ ڈائیلاگ یادآتاہےجس میں وہ اپنےدیرینہ ملازم کی مونچھیں دیکھ کرکہتےہیں : بھئی مونچھیں ہوں تونتھولال جی جیسی ہوں ، ورنہ نہ ہوں ۔
اسی طرح یہ بھی کہاجاسکتاہےکہ کمپنی ہوتوایسی ہو،ورنہ نہ ہو۔