ویب ڈیسک ۔۔ یمنیٰ زیدی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نےڈراموں میں اپنی ورسٹائل اداکاری سےعزت اورشہرت دونوں کمائی ہے۔ جیونیوزکےحالیہ ڈرامےتیرےبن سےیمنیٰ زیدی کی شہرت کوچارچاندلگنےوالی بات یقیناًغلط نہیں ہوگی۔
تیرےبن کےبعدمداحوں کویمنیٰ زیدی اپنےآنےوالےڈرامےمیں معروف اداکارہمایوں سعیدکےہمراہ سکرین شئیرکرتی دکھائی دیں گی۔ ہمایوں سعیدٹیلی وژن پرطویل عرصےبعدواپس آرہےہیں اوریمنیٰ زیدی کےساتھ ان کاآنےوالامیگاسیریل نئےڈرامہ چینل گرین اینٹرٹینمنٹ پرکھایاجائےگا۔
اس ڈرامےکاٹائٹل جینٹلمین ہےاوراسےنیکسٹ لیول اینٹرٹینمنٹ نےپروڈیوس کیاہے۔ نیکسٹ لیول اینٹرٹینمنٹ ثمینہ ہمایوں سعیداورثناشاہنوازکی مشترکہ پروڈکشن کمپنی ہے۔
جینٹلمین کومعروف لکھاری خلیل الرحمان قمرنےلکھاجبکہ حسام حسین نےاس کی ہدایتکاری کےفرائض سرانجام دئیےہیں۔
جینٹلمین کےکرداروں،لکھاری اورڈائریکٹرکودیکھتےہوئےہم بجاطورپریہ امیدلگاسکتےہیں کہ یہ ڈرامہ ناظرین کوبہت پسندآئےگا۔ مداح شدت کےاس کےآن سکرین آنےکےمنتظرہیں۔
ہمایوں سعیداوریمنیٰ زیدی کایہ پہلاٹی وی سیریل ہوگا۔